میاں محمودالرشید کا آئندہ دو روز تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

منگل 19 جنوری 2016 16:53

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر میاں محمودالرشید نے آئندہ دو روز تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ مطالبہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو اجلاس بلانے کے حوالے سے دی جانے والی ریکوزیشن میں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر گورنر پنجاب نے اجلاس نہ بلایا تو وہ جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اسمبلی کی سیڑھیوں پر منعقد کریں گے۔