ایف آئی اے ، نیب اور اینٹی کرپشن کی معاونت کیلئے کاری محکموں میں’ خصوصی ڈیسک“ کے قیام کا انکشاف

منگل 19 جنوری 2016 16:52

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کرپشن کی نشاندہی و روک تھام کیلئے سرکاری محکموں کیلئے” خصوصی ڈیسک“ کے قیام کا انکشاف ہوا ہے جو ایف آئی اے ، نیب اور اینٹی کرپشن کی معاونت کریں گے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے سرکاری اداروں میں کرپشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام محکموں میں ضلعی سطح پر قائم ”خصوصی ڈیسک“ خصوصی آڈٹ کرنے کے مجاذ ہونگے جوآڈٹ میں پائے جانیوالے گھپلوں کی رپورٹ ایف آئی اے اور نیب کیساتھ ساتھ اینٹی کرپشن بھی پیش کریں گے۔یا درہے کہ مختلف محکموں میں کروڑوں روپے کے گھپلے کے انکشافات کے بعد حکومت نے تمام محکموں کا” خصوصی آڈٹ “کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اقدامات شروع کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :