بلائنڈ ایشیا ٹی 20 کپ : پاکستان کا فاتحانہ آغاز ، نیپال کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 19 جنوری 2016 16:45

بلائنڈ ایشیا ٹی 20 کپ : پاکستان کا فاتحانہ آغاز ، نیپال کو 9وکٹوں سے ..

کوچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) بلائنڈ ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے نیپال کو باآسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی ، گرین شرٹس کل روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر کوچی میں جاری ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم کو 85 رنز پر ڈھیر کردیا ۔ ذیشان عباسی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے 86 رنز کا ہدف 7.1 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ پاکستانی بلے باز ثناء اللہ قاضی 39 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ بلائنڈ ایشیا ٹی ٹونٹی کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت سے کل کوچی میں کھیلے گا ۔