ویرات کوہلی نے وسیم اکرم کے سامنے کیا گیا دعویٰ آدھا سچ ثابت کردکھایا

منگل 19 جنوری 2016 16:28

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے وسیم اکرم کے سامنے کیا گیا دعویٰ آدھا سچ ثابت کر دکھایا۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں وہ 91 رنز پر باوٴنڈری پر کیچ ہوئے۔

(جاری ہے)

تیسرے ون ڈے کے دوران کمنٹری باکس میں موجود وسیم اکرم نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد میں نے ویرات سے کہا کہ ’افسوس آپ سنچری مکمل نہیں کرپائے‘ جس پر انھوں نے کہا کہ ’ وسیم بھائی میں اس سیریز میں 2 سنچریاں بناوٴں گا‘۔ کوہلی نے تیسرے ون ڈے میں 117 رنز بناکر آدھا دعویٰ پورا کردیا جبکہ ابھی 2 میچز باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :