نوجوان لڑکیوں کے ساتھ کھیل کر خود کو جوان محسوس کرتی ہوں ، آئس ہاکی کی دلدادہ اٹھاون سالہ چن روبیکا

منگل 19 جنوری 2016 16:23

نوجوان لڑکیوں کے ساتھ کھیل کر خود کو جوان محسوس کرتی ہوں ، آئس ہاکی ..

ارومچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چین میں درمیانی اور بڑی عمر کی عورتوں کی پسندیدہ تفریح ڈانس ہے ، لیکن 58سالہ چن روبیکا آئس ہاکی کھیل کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

چن کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کے ساتھ کھیل کر وہ خود کو بھی جوان محسوس کرتی ہے ،اس سے میری آنکھوں ، ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان بہتر ربط محسوس ہوتا ہے اور اس عمر میں میں فٹ رہتی ہوں ۔چن جو گوانگ ڈانگ صوبے میں غبارے بنانے والی فیکٹری کی مالک ہے نے برف پر 1998میں ہاکی کھیلنا شروع کی تھی ، اس نے 2011تک اس کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی تاہم بعد میں چینی قومی ٹیم کے ایک کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کے بعد اس کی تربیت کی ۔

متعلقہ عنوان :