Live Updates

ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کا کردار ادا کرنا اچھی بات ہے مگر پہلے اس تاثر کو زائل کیا جانا چاہیے کہ سعودی قیادت میں بننے والا اتحاد اینٹی شیعہ اتحاد نہیں ورنہ ساری کوششیں رائیگاں چلیں جائیں گئیں

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں خطاب

منگل 19 جنوری 2016 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کا کردار ادا کرنا اچھی بات ہے مگر پہلے اس تاثر کو زائل کیا جانا چاہیے کہ سعودی قیادت میں بننے والا اتحاد انٹی شیعہ اتحاد نہیں ورنہ ساری کوششیں رائیگاں چلیں جائیں گئیں۔ منگل کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ سعودی اتحاد کے اعلان کے بعد دفتر خارجہ کے مبہم اور حیران کن بیانات سامنے آئے کھبی کہا گیا کہ اس اتحاد کا علم نہیں تو کبھی کہا گیا اس کا حصہ ہیں۔

۔ وزیر دفاع کہتے ہیں کہ ہم کسی انٹی شیعہ اتحاد کا حصہ نہیں۔ مگر یہ تاثر موجود ہے کہ یہ انٹی شیعہ اتحاد ہے کیونکہ اس میں ایران، عراق اور شام شامل نہیں، یہ بھی کہا گیا کہ یہ اتحاد دہشت گردی اور داعش کے خلاف ہے ایسا ہے تو پھر داعش بھی انٹی شیعہ ہے اسکے خلاف اتحاد میں شیعہ اکژیت رکھنے والے ممالک شامل کیوں نہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے شیعہ بھائیوں کے اس اتحاد پر تحفظات ہیں جنہیں دور ہونا چاہئے۔

اگر ہم ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو انٹی شیعہ اتحاد کے تاثر کو ختم کرنا ہوگا ورنہ ساری کوشش فضول جائیں گئیں۔ عاشہ گل لئی کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت اور وزیراعظم الگ الگ نظر آررہے ہیں،۔ لگتا ہے وزیراعظم کے سعودیہ کے ساتھ کچھ ذاتی معاملات ہیں۔ اگر سعودی اتحاد داعش کے خلاف ہے تو پھر شیعہ اکثریت والے ممالک اس کا حصہ کیوں نہیں یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے۔

تمام تر صورتحال سے لگتا ہے کہ پاکستان میں قیادت کی کمی ہے۔ وزیراعظم نے ثالث بننے میں بہت دیر کردی۔ پی ٹی آئی کے غلام سرورخان نے بھی بات کرنا چاہی مگر ڈپٹی سپیکر نے اجازت نہ دی۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی بات کرنا چاہتا ہوں آپ کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ عائشہ گل لئی کا اس پر ڈپٹی سپیکر کو کہنا تھا کہ آپ ایوان کو سنئیر اور جونئیر میں تقسیم کرکے چلانا چاہتے ہیں۔ یہ رویہ درست نہیں ایسا ہے تو ہم نہ ایوان میں نہیں آئیں گے اور بائیکاٹ کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات