وفاق آزاد کشمیر کے فنڈز اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں،چوہدری عبدالمجید کے مطالبات سنیں گے پھر لائحہ عمل اختیار کریں گے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاق آزاد کشمیر کے فنڈز اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں،چوہدری عبدالمجید کے مطالبات سنیں گے پھر لائحہ عمل اختیار کریں گے۔وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کو فنڈز کے اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، آزاد کشمیر کے بجٹ سے متعلق فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطالبات سنیں گے،پھر لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شائستگی اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، کچھ ماہ بعد آزاد کشمیر میں انتخابات کے باعث ایسا تاثر پیدا کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :