قبائلی علاقوں کے بے گھر افراد کی مکمل بحالی کے بعد فاٹا میں قبائلی عوام کی مشاورت ، مقامی رسم ورواج اور شریعت کے مطابق اصلاحات کی جائیں گی، دہشت گردی کا زورٹوٹ چکا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ فاٹا کے عوام نے بھی بہت قربانیاں دی ہیں، فاٹا کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کے لیے بہت جلد تعلیمی اور تجارتی مراکز قائم ہونگے، فاٹا میں قوانین میں تبدیلی کا عمل وہاں کے عوام کی مشاورت سے کیا جائے گا
صدر مملکت ممنون حسین کی قبائلی وفدسے گفتگو
منگل 19 جنوری 2016 16:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے بے گھر افراد کی مکمل بحالی کے بعد فاٹا میں قبائلی عوام کی مشاورت ، مقامی رسم ورواج اور شریعت کے مطابق اصلاحات کی جائیں گی۔وہ قبائلی عمائدین کے وفد سے بات چیت کررہے تھے جنہوں نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔صدر مملکت کی فاٹا کے قبائلی عمائدین سے ملاقات میں وفاقی وزیر برائے سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر صدر مملکت نے قبائلی جرگے کے لیے دس لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا زورٹوٹ چکا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ فاٹا کے عوام نے بھی بہت قربانیاں دی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فاٹا کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کے لیے بہت جلد تعلیمی اور تجارتی مراکز قائم ہوں گے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ فاٹا میں قوانین میں تبدیلی کا عمل وہاں کے عوام کی مشاورت سے کیا جائے گا۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ملک میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے متعلق تحفظات کو دور کرنے کے لیے وزیراعظم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں مکمل اتفاقِ رائے خوش آئند ہے۔اقتصادی راہداری کی تکمیل کے لیے تمام لوگوں کوحکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔صدر مملکت نے کہا کہ فاٹا کے بے گھر افراد کے مسائل میں کمی آرہی ہے۔ حکومت خطے میں اس کے لیے امریکا، چین اور افغانستان کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اسی طرح پاکستان اسلامی دنیا میں امن اور اتحادِ اْمت کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلم اْمہ کے اتحاد اور امن کی کوششیں ضرور کامیاب ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ کا بلوم برگ کوانٹرویو
-
پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، سپیکرقومی اسمبلی کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
-
سپریم کورٹ و ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب
-
محسن نقوی کا غیرموثراورزائد المیعاد شناختی کارڈز پرجاری شدہ موبائل سمزکو بند کرنے کا حکم
-
وزیراعظم نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وزیر اطلاعات
-
برطانوی ہائی کمشنرکی مقبول صدیقی سے ملاقات ، تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
مریم نواز کی سکیورٹی سکواڈ گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق
-
گیس قیمتوں کے تعین کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ
-
خواہش ہے سپریم کورٹ مکمل ہوجائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
فیض آباد دھرنا کمیشن، احسن اقبال کے بیان میں نیا انکشاف سامنے آگیا
-
بھارتی انتخابات: نوجوان کیا سوچ رہے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.