کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کو اسپتال داخل کرنے کا حکم ، جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے لیٹر جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 16:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو طبی علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جس کے بعد جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ڈاکٹر عاصم حسین کے داخلے کا لیٹر جاری کر دیاہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر انیس نے بتایا ک ڈاکٹر عاصم حسینکو پرائیویٹ روم نمبر ایک میں رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی نگرانی کے لیے خصوصی کیمرہ بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔ پروفیسر انیس نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کومیڈیکل بورڈ کی سفارش پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔