راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایرانی وزیر دفاع حسین دیگان سے ون آن ون ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 16:03

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایرانی وزیر دفاع حسین دیگان سے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایرانی وزیر دفاع سے ون آن ون ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سکیورٹی سمیت مختلف علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ برادر اسلامی ملک ایران کی بڑی اہمیت ہے، ایران پاکستان کا بہت اہم پڑوسی ملک ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بردارانہ تعلقات چاہتا ہے ۔ دہشت گردی دنیا کا بہت بڑا مسئلہ ہے ، دہشت گرد ی خطے میں بڑے مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ دہشت گردی سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر دفاع نے ملاقات میں خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔