اسلام آباد: مسعود اظہر کے خلاف کوئی نہ کوئی لیڈ ہو گی جس پر تحویل میں لیا گیا ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 15:49

اسلام آباد: مسعود اظہر کے خلاف کوئی نہ کوئی لیڈ ہو گی جس پر تحویل میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسعود اظہر کے خلاف کوئی لیڈ ہو گی جس پر تحویل میں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسعود اظہر کی حراست کی کوئی وجہ تو ہو گی جس پر صرف اُسے تحویل میں لیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اب یہ نہیں ہو گا کہ غیر ریاستی عناصر ملک میں دندناتے پھریں ۔

(جاری ہے)

پاک بھارت تعلقات پر خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستا ن اور بھارت کے مابین مسائل کو حل کرنے کی نیت موجود ہے ، رکاوٹیں دور ہو جائیں تو تعلقات میں پیش رفت ہو گی ، انہوں نے مزید کہا کہ پٹھانکوٹ حملے سے متعلق بھارت نے ڈوزئیر دیا ہے۔ اگر کوئی کمی بیشی ہوئی تو مزید ثبوت مانگیں گے ۔ واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان قاضی خلیل اللہ نے مسعود اظہر کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ کچھ ذرائع کے مطابق پٹھانکوٹ حملے کے بعد بھارتی حکام نے جیش محمد پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے مسعود اظہر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔