الیکشن کمیشن نے این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 19 جنوری 2016 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو یکم فروری کو سنایا جائے گا۔منگل کو این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو یکم فروری کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کو شکست دی تھی جس کے بعد علیم خان نے حلقہ میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن سے قبل حلقہ کے کئی لوگوں کے ووٹ ان کی مرضی کے بغیر کسی اور جگہ منتقل کر دیئے گئے جبکہ باہر کے لوگوں کے بھی اس حلقہ میں منتقل کئے گئے جو سردار ایاز صادق کی فتح کا سبب بنے۔

متعلقہ عنوان :