Live Updates

40ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیتے پھر بھی انصاف کی کوشش کر رہے ہیں، جوڈیشل انکوائری کمیشن میں منظم دھاندلی ثابت نہیں ہوئی، عمران خان نے یہی کام کرنا تھا تو انکوائری کمیشن کیوں بنوایا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 40ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیتے پھر بھی انصاف کی کوشش کر رہے ہیں، جوڈیشل انکوائری کمیشن میں منظم دھاندلی ثابت نہیں ہوئی، عمران خان نے یہی کام کرنا تھا تو انکوائری کمیشن کیوں بنوایا۔وہ منگل کو سپریم کورٹ میں این اے 125میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالت عظمیٰ اور ہمارا وقت ضائع کر رہی ہے، تحریک انصاف نے آج ایک مرتبہ پھر عدالت عظمیٰ میں سماعت کی التواء کی درخواست کی، عدالت میں تینوں بار التواء کی درخواست حامد خان کے وکیل کی جانب سے کی گئی، بار بار التواء کی درخواست وقت ضائع کرنے، گمراہی اور کنفیوژن پھیلانے کیلئے ہے، عمران خان کے دوہرے معیار ہیں، کنٹینر اور جلسے میں کچھ کہتے ہیں اور عدالت میں کچھ، اگر یہی سب کچھ کرناتھاتو جوڈیشل کمیشن بنوانے کی کیا ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی جلد فراہمی کے دعویدار مقدمے کو التواء میں ڈالنے کی تین بار درخواست دے چکے ہیں، ہمارے مقدمے میں انصاف میں تاخیر کی ذمہ دار تحریک انصاف خود ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات