اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ طلب کر لیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 15:07

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کو امریکہ طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری امریکہ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے امریکہ پہنچتے ہی بلاول بھٹو زداری کو بھی امریکہ بُلا لیا ہے۔ امریکہ میں امریکی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں آصف علی زرداری کے ہمراہ بلاول بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کا فوری طور پر امریکہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔