اسرائیلی فوج نے چاقورکھنے کے الزام میں بیت المقدس اور نابلس سے دو فلسطینی گرفتار کرلئے

منگل 19 جنوری 2016 14:51

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) اسرائیلی فوج نے نابلس اور مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے جن پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقووٴں سے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیاگیاہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ دونوں فلسطینیوں کے قبضے سے تیز دھار چاقو برآمد کئے گئے ہیں۔اسرائیلی عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے شمالی بیت المقدس میں شعفاط فلسطینی پناہ گزین کیمپ سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

حراست میں لئے گئے فلسطینی کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے تاہم اس کی مزید شناخت نہیں کی گئی۔ اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد ہوا ہے۔ نیز اس نے دو صہیونی پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملوں کی بھی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ حراست میں لئے گئے فلسطینی کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے بھی ایک چاقو برآمد ہوا ہے۔ گرفتاری سے قبل اس نے یہوی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :