ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کے پیش نظر21‘ 25اور 27جنوری کو بجلی بند رہے گی ‘ آئیسکو

منگل 19 جنوری 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کے پیش نظرریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکو کے ترجمان کے مطابق مقررہ اوقات کے دوران مختلف فیڈرز اور گرڈ اسٹیشنوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ شیڈول کے مطابق اے بلاک، ای بلاک، نیو ملپور، ٹی اینڈ ٹی، صادق آباد اور فیض آباد کے فیڈروں سے 21، 25 اور 27 جنوری کو صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک ب جلی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :