وزیر اعظم اور آرمی چیف ریاض سے ایران پہنچے

منگل 19 جنوری 2016 14:07

ریاض/تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد اپنے دورہ کے دوسرے مرحلہ پر منگل کو ریا ض سے ایران پہنچے ریاض کے گورنر اور اعلیٰ عہدیداران نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان کو شاہ سلمان ایئر بیس سے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :