خاندانی جھگڑا عدالت تک جا پہنچا،،،ستر سالہ بوڑھی خاتون نے بھری عدالت میں درخواست گزار کو شوہر تسلیم کرنے سے انکارکر دیا،،،،عدالت نے خاتون کے بیان کی روشنی میںاسے اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی۔
عمر جمشید منگل 19 جنوری 2016 14:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار شمیم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار برگیڈئیر ریٹائرڈ منور حسین نے موقف اختیار کیا کہ رمضان اور آصف نامی دو افراد نے جائیداد ہتھیانے کے لئے اسکی بیوی کو حبس بیجا میں رکھا ہے لہذا عدالت اسکی بیوی کو بازیاب کرائے۔
(جاری ہے)
عدالتی حکم پر تھانہ چوہنگ کے ایس ایچ او نے ستر سالہ عابدہ رحمن کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا۔
ستر سالہ عابدہ رحمن نے بھری عدالت میں درخواست گزار کو خاوند تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔خاتون نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی مرضی سے رمضان اور آصف کے ہمراہ جانا چاہتی ہے۔جس پر عدالت نے خاتون کا شوہر ہونے کے دعویدار برگیڈئیر ریٹائرڈ منور حسین کی جانب سے دائر حبس بیجا کی درخواست نمٹاتے ہوئے خاتون کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.