وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تہران پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 13:49

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنر راحیل شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تہران ائیر پورٹ پر ایران کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے وفد کا پُر تپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی عرب سے ایران پہنچی ہے۔