روس نے دنیا بھر کو مسئلہ شام کے بارے میں رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا،سابق جرمن وزیر خارجہ

منگل 19 جنوری 2016 13:46

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) جرمن کے سابق وزیر خارجہ اور سابق وائس چانسلر کلاوٴس کنکیل نے کہا کہ روس مسئلہ شام کے بارے میں دنیا کی رائے بدلنے میں کامیاب ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

مغرب مسئلہ شام کو حل نہیں کر سکا جبکہ روس نے اپنی سیاسی فیصلوں کے ذریعے دنیا کو بھر مسئلہ شام کو سنجیدہ سے لینے کی جانب مائل کر دیا، کلاوٴس کنکیل نے کہا۔ صدر روس ولادی میر پوتین مسئلہ شام کو سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں جو اس بحران کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ لوگوں کی ہلاکت اور 45 لاکھ لوگوں کے پناہ گزین بننے کے پیش نظر بہت اہم ہے۔اس کے علاوہ جرمنی کے سابق وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری مسئلے کے حل میں بھی روس کے مثبت کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :