حکومت دیگر صنعتوں کی طرح ٹیلی کمیونیکیشن کو بڑھانے پر یقین رکھتی ہے، ہمارا مقصد تمام لوگوں تک موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانا ہے، دور دراز علاقوں میں 20ملین کی لاگت سے ٹیلی کمیونیکیشن کے9منصوبے چل رہے ہیں

وزیرمملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا تقریب سے خطاب

منگل 19 جنوری 2016 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) وزیرمملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ حکومت دیگر صنعتوں کی طرح ٹیلیکمیونیکیشن کو بڑھانے پر یقین رکھتی ہے، ہمارا مقصد تمام لوگوں تک موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانا ہے، دور دراز علاقوں میں 20ملین کی لاگت سے ٹیلی کمیونیکیشن کے9منصوبے چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے،حکومت دیگر صنعتوں کی طرح ٹیلی کمیونیکیشن کو بڑھانے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تمام لوگوں تک موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانا ہے، دور دراز علاقوں میں 20ملین کی لاگت سے ٹیلی کمیونیکیشن کے9منصوبے چل رہے ہیں۔