ملتان میں گھنٹہ گھر کی عمارت میں میوزیم بنانے کا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ختم کر دیا گیا

منگل 19 جنوری 2016 13:38

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) ملتان میں گھنٹہ گھر کی عمارت میں میوزیم بنانے کا منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے قدیم ورثے اور نوادرات کو محفوظ بنانے کیلئے گھنٹہ کی عمارت میں میوزیم بنانے کامنصوبہ بنایا تھا لیکن منگل کو گھنٹہ گھر کی عمارت کو منصوبے کیلئے غیر موزوں قرار دے دیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گھنٹہ گھر کی عمارت میں پارکنگ نہ ہونے، ٹریفک اور تجاوزات کے باعث منصوبے کو غیر موزوں قرار دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :