ہزاروں لیٹرغیر ملکی شراب دبئی سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،8400بوتلیں برآمد

منگل 19 جنوری 2016 13:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) کسٹم حکام نے ہزاروں لیٹرغیر ملکی شراب دبئی سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شراب کی8400بوتلیں پکڑ کرٹرک قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کسٹم کلکٹر طارق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام نے کارروائی کے دوران 8400غیر ملکی شراب کی بوتلوں کے ٹرک پکڑ لے لئے ہیں، غیر ملکی شراب دو ٹرکوں پر بھر کر کراچی سمگل کی جا رہی تھی،شراب دبئی سے براستہ بلوچستان کراچی سمگل کی گئی تھی، برآمد کی گئی شراب کی مالیت ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد ہے،ٹرک ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :