34اسلامی ملکوں کا اتحاد کسی ملک یااتحاد کے خلاف نہیں،34رکنی اتحاد کا مقصدمسلمانوں کا حقیقی تصور دنیا کے سامنے رکھنا ہے،مسلم امہ کے ساتھ دہشت گردی کو جوڑنا غلط ہے،34 ملکوں کا اتحاد فوجی اتحاد نہیں ہے

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں سعودی ایران کشیدگی میں وزیراعظم کے ثالثی کردار بارے پالیسی بیان

منگل 19 جنوری 2016 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 34اسلامی ملکوں کا اتحاد کسی ملک یااتحاد کے خلاف نہیں،34رکنی اتحاد کا مقصدمسلمانوں کا حقیقی تصور دنیا کے سامنے رکھنا ہے،مسلم امہ کے ساتھ دہشت گردی کو جوڑنا غلط ہے،34 ملکوں کا اتحاد فوجی اتحاد نہیں ہے، اتحاد پر ابھی مشاورت جاری ہے،سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعلقات سب سے زیادہ ہیں،سعودی عرب کے ساتھ دفاع کے حوالے سے 3معاہدے ہوئے ہیں،امریکی حکومت نے پاکستان کو مزید 8ایف 16 طیارے فراہم کرنے کا معاہدہ کیا، وزیراعظم کی سعودی عرب سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں، مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دنیا پاکستان کی کوششوں کااعتراف کرتی ہے،پاکستان سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو بحال کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے،پاکستانی عسکری اور سیاسی قیادت کی کوششوں کا سعودی عرب کی جانب سے اچھا رد عمل آیا ہے، امید ہے کہ ایران میں بھی پاکستان کو مثبت پیش رفت ملے گی۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو قومی اسمبلی میں سعودی عرب اورایران کشیدگی میں وزیراعظم کے ثالثی کردار بارے پالیسی بیان دے رہے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی مذہبی معاملہ نہیں، ہمیں 7دن کام کرناچاہیے، 2007ء میں سعودی عرب کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ،دفاعی تعاون کے معاہدے ہوئے تھے،ہمارے لوگ سعودی عرب میں فوجی تربیت دیتے ہیں،سعودی افواج کو ٹریننگ سمیت مختلف شعبوں پر تعاون فراہم کیا جا رہا ہے،دفاعی سمجھوتوں کے ذریعے سعودی افواج کی ضرورتوں کو پوراکیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی معاملات میں سعودی عرب پاکستان کا سب سے بڑا اتحادی ہے،دی عرب کے ساتھ پاکستان کے دفاعی تعلقات سب سے زیادہ ہیں،سعودی عرب کے ساتھ دفاع کے حوالے سے 3معاہدے ہوئے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ 34اسلامی ملکوں کا اتحاد کسی ملک یااتحاد کے خلاف نہیں،34رکنی اتحاد کا مقصدمسلمانوں کا حقیقی تصور دنیا کے سامنے رکھنا ہے،مسلم امہ کے ساتھ دہشت گردی کو جوڑنا غلط ہے،34 ملکوں کا اتحاد فوجی اتحاد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف 16طیاروں نے آپریشن میں اہم کردار ادا کیا، امریکی حکومت نے مزید F-16طیارے دینے کی رضامندی ظاہر کی ہے، امریکی حکومت نے پاکستان کو مزید 8ایف 16 طیارے فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ 34ملکی اتحاد پر ابھی مشاورت جاری ہے،سعودی عرب اور ایران ہمارے برادر اسلامی ملک ہیں، وزیراعظم کی سعودی عرب سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں، مسلم امہ کے اتحاد کیلئے دنیا پاکستان کی کوششوں کااعتراف کرتی ہے،پاکستان سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو بحال کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ میں مختلف لابیاں پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر پاکستان کو F-16طیارے مل رہے ہیں، سعودی عرب ایران تنازع میں پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی کوششوں کا سعودی عرب کی جانب سے اچھا رد عمل آیا ہے، ہمیں امید ہے کہ ایران میں بھی پاکستان کو مثبت پیش رفت ملے گی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں لیبیا، عراق اور دیگر ممالک کو دہشت گردی سے بہت نقصان پہنچا۔