چین ، منشیات کے بین الاقوامی گروہ کے 114کارندے گرفتار

منگل 19 جنوری 2016 13:15

ژیانگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) چین کے وسطی صوبے حنان میں منشیات کے بین الاقوامی گینگ کے 114مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزمان کے قبضہ سے 142کلوگرام ہیروئن ، کیفین بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ایک بندو ق، 15گولیاں،2گرنیڈ،21گاڑیاں اور ایک کروڑ 23لاکھ یوژان پولیس نے قبضہ میں لے لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد کو ایک موبائل کال کے ذریعے پکڑا گیا ، پولیس مئی 2014سے ان لوگوں کی تلاش میں تھی ، ملزمان چین کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے منشیات سمگل کرنے کا دھندا کرتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :