فاصلے دوستی اور دوریاں ہمسائیگی میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں ، چینی صدر

چین نے عرب ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے وفود کے تبادلوں اور میڈیا کے دفاتر قائم کرنے پر بھی رضا مند ہو گئے ،چینی وزیر کا خطاب

منگل 19 جنوری 2016 13:12

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء)چین اورمصر ذرائع ابلاغ کے میدان میں تعاون بڑھانے پر رضا مند ہوگئے ہیں ۔یہاں چین عرب میڈیا ڈائیلاگ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ان خیالات کا اظہار کیا کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرور ت ہے تا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

کانفرنس چین کے صد ژی کے علاقے کے تین ملکو ں مصر ، سعودی عرب اور ایران کے دورے کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر اطلاعات جیانگ جیان گو نے کہا کہ دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کو باہمی تعاون کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہئے ۔ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کرنا ہو گا اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی معاہد ے کر کے عوامی رائے عامہ پر توجہ دینا ہو گی ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان میڈیا آفس قائم ہونے چاہئیں تا کہ ہم ایک دوسرے کے قریب آ سکیں ۔سنوئی عرب تعاون فورم 2004میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد امن اور ترقی کی بنیاد پر تعلقات کوآگے بڑھانا تھا ۔ چینی سفیر نے چینی صدر ژی کے ان الفاظ پر زور دیا کہ ”چین اور عرب اقوام فطری طورپر ایک دوسرے کے لیے جانے پہچانے ہیں ،فاصلے دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے اور میلوں کی دوریاں ہمسائیگی کی راہ نہیں روک سکتیں “۔کانفرنس میں چین کے ذرائع ابلاغ کے 12نمائندوں اور عرب میڈیا کے 30نمائندوں نے شرکت کی اور یہ تجاویز پیش کیں کہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا آفسز قائم ہونے چاہئیں ۔