نیپرا نے کے الیکٹرک کو ماہ نومبر کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 57پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

منگل 19 جنوری 2016 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) نیپرا نے کے الیکٹرک کو ماہ نومبر کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 57پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ منگل کو نیپرا میں کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیپرا نے کے الیکٹرک کو نومبر کے لئے 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 57.6پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی تھی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک حکام سے سوال کیا گیا کہ پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت پر کیوں نہیں چلایا جارہا جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیا کہ گیس پریشر نہ ہونے کے باعث پیداواری صلاحیت کم ہوئی جس پر نیپرا حکام نے کہا کہ گیس سپلائی کے معاہدے میں پریشر کی گارنٹی دی جاتی ہے معاہدے کی کاپی فراہم کریں تاکہ فیصلہ کریں اگر گیس کا مسئلہ ہے تو فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار کرکے کراچی کو فراہم کریں۔ فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے کے الیکٹرک نے جواب دیا کہ کراچی میں ساڑھے چار سو میگا واٹ یومیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :