وزیراعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی اور گورنر سندھ کی ملاقات، مجموعی صورتحال‘ کراچی آپریشن سمیت امور پر تبادلہ خیال

منگل 19 جنوری 2016 13:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی اور گورنر سندھ نے اہم ملاقات کرکے صوبے کی مجموعی صورتحال‘ کراچی آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور کور کمانڈر کراچی نے ملاقات کی جس دوران کراچی آپریشن ‘ امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔