اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کرے ، ملیحہ لودھی

منگل 19 جنوری 2016 13:01

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے مستقبل کا معاملہ ہے عالمی ادارہ اس مسئلہ کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے ایک خط میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ کشمیریوں کے مستقبل کا معاملہ ہے انہوں نے خط کے متن میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کو توقع ہے کہ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنے وعدے پر عمل کرے گی اور یہ کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں استصواب رائے کرانے کے لئے اپنے وعدے کا ایفا کرے گی ۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کا معاملہ اپنے ایجنڈے میں شامل رکھیں جس کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مختلف قرار دادیں منظور کی گئی تھیں ۔