شیخ رشید نے ایوان میں اراکین کی غیر حاضری کیخلاف شدیداحتجاج

340اراکین میں صرف ایوان میں 8ارکان بیٹھے ہیں یہ انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے،شیخ رشید

منگل 19 جنوری 2016 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) شیخ رشید نے ایوان میں اراکین کی غیر حاضری اور عدم موجودگی کیخلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئے اور کہا کہ 340اراکین میں صرف ایوان میں 8ارکان بیٹھے ہیں یہ انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ چند اراکین سے ایوان کی کارروائی چلانا پارلیمنٹ کی توہین ہے اس پر میں کورم کا مسئلہ اٹھانے کی بجائے احتجاجاً واک آؤٹ کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ سپیکر آپ ایک تجربہ کار شخص ہیں یہ آپ کی بھی ذمہ داری ہے کہ ایوان میں اراکین کی حاضری کو یقینی بنائیں ورنہ عوام کا اعتماد پارلیمنٹرین پر ختم ہوجائے گا شیخ رشید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئے تاہم کسی حکومتی رکن نے ان کو دوبارہ ایوان میں لانے کیلئے کردار ادا نہیں کیا

متعلقہ عنوان :