سپریم کورٹ ، حصص کی غیر قانونی فروخت مقدمے میں جہانگیر صدیقی‘ سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

منگل 19 جنوری 2016 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے کروڑوں روپے کے شیئرز (حصص) کی غیر قانونی فروخت کے مقدمے میں جہانگیر صدیقی‘ میزان بنک‘ امین طائی‘ علی حسین رجب علی‘ عزیز فدا حسین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکس چینج حبیب احمد کی درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل راجہ فاروق مہتہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا میزان بنک جب ہانگ کانگ بنک تھا تو اس دوران ان کے موکل نے چار سے پانچ کروڑ روپے کے حصص خریدے جنہیں جہانگیر صدیقی نے بروکر بن گئے جب کہ امین طائی اور عزیز فدا حسین‘ علی حسین رجب علی خریدار بن کر انہوں نے میرے موکل کے حصص مارکیٹ سے بھی کم ویلیو پر خرید کر انہیں نقصان پہنچایا۔ انہوں نے غیر قانونی طریقے سے یہ سب کیا ہے اس حوالے سے انہوں نے ایک فوجداری مقدمہ بھی قائم کر رکھا ہے اور بنکنگ کورٹ میں بھی یہ معاملہ چل رہا ہے۔ اس پر عدالت نے مذکورہ بالا شخصیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے اور سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :