دہشتگردی کوعظیم قومی اتحاد اور جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

منگل 19 جنوری 2016 12:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں 10افراد شہید ہوئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کوعظیم قومی اتحاد اور جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبروجمیل کی توفیق عطا فرمائے۔