کراچی میں لاپتہ افراد کے حوالے سے صوبائی حکومت ایکشن نہیں لے رہی،ریحان ہاشمی

منگل 19 جنوری 2016 12:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے 1898کے قانون کے حوالے سے ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے جسے ایوان نے قائمہ کمیٹی کو بھج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے کراچی میں سادہ لباس میں کچھ لوگ جن کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھتے ہیں یا جرائم پیشہ ہیں وہ لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر لے جاتے ہیں جبکہ اس کی اطلاع متعلقہ تھانوں کو بھی نہیں ہوتی اس حوالے سے کراچی کی عوام کو تشویش ہے اور انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں لاپتہ افراد کے حوالے سے صوبائی حکومت بھی ایکشن نہیں لے رہی

متعلقہ عنوان :