لیم پلنکیٹ جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل

منگل 19 جنوری 2016 12:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے لیم پلنکیٹ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا، انہیں انجری کا شکار فاسٹ باؤلر سٹیون فن کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیون فن جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے تھے۔ 30 سالہ پلنکیٹ 13 ٹیسٹ اور 34 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔