سٹیفن کک کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں شامل

منگل 19 جنوری 2016 12:43

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) کرکٹ جنوبی افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے اوپنر سٹیفن کک کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈومیسٹک ایونٹ سنفوئل سیریز میں اب تک 83 کی اوسط سے 415 رنز سکور کئے ہیں۔ وہ 165 فرسٹ کلاس میچوں میں 11427 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 35 سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :