سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے ‘ انجینئر بلیغ الرحمن

سعودی عرب اور ایران کے بحران سے قبل پاکستان 34 ملکی مسلم ممالک کے اتحاد کا حصہ تھا ‘انٹرویو

منگل 19 جنوری 2016 12:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے ‘ سعودی عرب اور ایران کے بحران سے قبل پاکستان 34 ملکی مسلم ممالک کے اتحاد کا حصہ تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس حوالے سے اپنی پالیسی واضح کی ہے کہ وہ خطے میں کسی تنازعے کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی یمن، قطر یا کسی اور تنازعے میں اپنی فوج بھیجے گا۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ حرمین شریفین کی وجہ سے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور دونوں ملکوں کے دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے بحران سے قبل پاکستان 34 ملکی مسلم ممالک کے اتحاد کا حصہ تھا۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے ایران سے بھی اچھے تعلقات ہیں جبکہ دیگر ہمسایہ ملکوں سے بھی پاکستان کے بہتر تعلقات ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :