یوکرین میں برف باری اورشدید سردی سے 2 افراد ہلاک،پراوزیں منسوخ ،اہم شاہراہیں ،سکول بند کر دیئے گئے

منگل 19 جنوری 2016 12:23

کیف ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) یوکرین میں برف باری اورشدید سردی کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔

(جاری ہے)

برف باری اورشدید سردی کے باعث درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے ، شدید سردی سے نظام زندگی بری طری متاثرہو رہا ہے۔ ساحلی شہر اوڈیسا میں شدید برف باری اور سردی کے نتیجہ میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ خراب موسم کے باعث درجنوں پراوزیں منسوخ کردی گئیں ہیں ۔ ملک کیاہم شاہراہیں بند اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثرہوئی ہے،سکول بند کردیئے گئے ہیں ۔حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :