مو ٹر وے ایم ون، ٹواورایم تھری پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کی نقل وحرکت معطل

منگل 19 جنوری 2016 12:16

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) مو ٹر وے M - 1,M -2,اورM-3شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ مو ٹر وے پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کی صبح ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثرہوا ہے۔

(جاری ہے)

مو ٹر وے M - 1 پر حد نگاہ 20میٹر ہے اور ,M -2پر اسلام آبادسے چکری انٹر چینج تک حد نگاہ 10سے 30میٹر کے درمیان ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ M-2بھیرہ سے شیخوپورہ تک حد نگاہ 10 میٹر جبکہ راوی ٹول پلازہ سے کالا شاہ کاکوتک حد نگاہ صفر ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابقM-3 پر مختلف مقامات شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20میٹر سے کم رہی جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔مو ٹر وے حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھند میں کمی واقع ہونے تک مو ٹر وے کی بجائے جی ٹی روڑ سے سفر کو ترجیع دیں۔