افغانستان میں کاروائیوں میں 23عسکریت پسند ہلاک ، 14 زخمی

منگل 19 جنوری 2016 12:16

کابل ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) افغانستان کی سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیوں میں 23عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا، اس دوران 14عسکریت پسند زخمی ہوگئے جبکہ چھ کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی سیکورٹی افواج نے ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیاں کیں۔یہ کاروائیاں زابل، ہلمند،قندوز،پکتیکا اورلوگر میں کی گئیں۔بیان کے مطابق ان کاروائیوں میں 23عسکریت پسند ہلاک اور14زخمی ہوگئے جبکہ چھ عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔سیکورٹی اداروں نے اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیاہے۔

متعلقہ عنوان :