پشاور : کارخانو چیک پوسٹ پر دھماکے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 12:15

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : کارخانو چیک پوسٹ پر دھماکے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا ، حملہ آور نے موٹر سائیکل سے اُتر کر خود کو دھماکے سے اُڑایا۔

(جاری ہے)

بی ڈی یو نے بتایا کہ دھماکے میں دس سے چودہ کلو دھماکہ خیز مواد استعامل کیا گیا جبکہ حملہ آور کا سر اور پاﺅں اور مل گئے ہیں جنہیں معائنے کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :