سابق صدر غلام اسحاق خان کا101واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
منگل 19 جنوری 2016 12:12
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کا101واں یوم پیدائش آ ج بدھ کو منایا جائے گا۔20جنوری 1915ء کوصوبہ سرحد کے شہر بنوں میں جنم لینے والے غلام اسحاق خان نے 1955ء سے لے کر 1993ء تک قریباً نصف صدی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزارے انہوں نے ایک سول اہلکار سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہو گئے وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے۔
غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین واپڈا ،سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک ،سیکرٹری دفاع،وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہے چکے ہیں۔ انہیں شاندار خدمات کے عوض ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نوازا گیا۔سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے فضائی حادثے میں انتقال کے بعد انہوں نے منصب صدارت سنبھالا انہیں آئین کی آٹھویں کی شق اٹھاون ٹو بی کے تحت حکومت کو بد طرف کرنے کا بھی اختیار حاصل تھا انہوں نے بطور صدر 58ٹوبی کا استعمال کرتے ہوئے اگست 1990ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو اوراپریل 1993 ء میں میاں نواز شریف کی حکومتوں کو بد طرف کیا جس کے بعد ان کی حیثیت متنازع ہو گئی جس کی وجہ سے سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا اور آخر کار انہیں منصب صدارت چھوڑنا پڑا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.