دیپالپور، نشئی شوہر نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کردیا ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب

منگل 19 جنوری 2016 11:53

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) فخر ٹاؤن میں نشئی شوہر نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کردیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم اکرم نشے کا عادی تھا اور آئے روز بیوی بچوں سے جھگڑتا رہتا تھا جبکہ گھر کے معاشی حالات بھی دگرگوں تھے۔

(جاری ہے)

ملزم کی چھ ماہ قبل ہی دوسری شادی ہوئی تھی جبکہ اس کی مقتولہ بیوی پہلے خاوند سے اپنے دو بچے ساتھ لے کر آئی تھی جس پر آئے روز گھر میں تنازعہ رہتا تھا۔ تاہم ملزم اکرم منگل کو طیش میں آکر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی اور دونوں بچوں کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :