وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تہران روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 11:32

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تہران روانہ

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 جنوری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تہران روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطا ق سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت تہران روانہ ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت تہران میں ایرانی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کرے گی ۔ پاکستا ن سعودی عرب کا پیغام لے کر آج تہران پہنچ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی ختم کرنے کے لیے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کر رہی ہے۔