یورپ اور لاطینی امریکا میں شدید سردی ،2افراد ہلاک ،نظام زندگی متاثر

منگل 19 جنوری 2016 11:09

اوڈیسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) یورپ اور لاطینی امریکا ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ،بعض ممالک میں درجہ حرارت منفی 7 تک گر گیا ، شدید سردی نے کئی افراد کی جان بھی لی جبکہ نظام زندگی بری طری متاثر ہوگیا۔

(جاری ہے)

یوکرین کا ساحلی شہر اوڈیسا ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے ، درجہ حرات منفی 7 ڈگری سے گرچکا ہے ، سردی کے باعث 2 افراد ہلاک ہو ئے جبکہ خراب موسم کے باعث درجنوں پراوزیں منسوخ کردی گئیں ،اہم شاہراہیں بند اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوگئی ۔

رومانیا کے شمال مشرقی علاقوں میں برفباری سے سڑکیں بند ، بعض علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ریسکیو اہلکار مشینری کی مددسے برف ہٹا نے میں مصروف رہے۔ادھر لاطینی امریکا کی ملک بولیویا کے دارالحکومت لاپاز میں تیز ژالہ باری نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ،ژالہ باری کے باعث سڑکوں پر19 انچ برف جم گئی۔

متعلقہ عنوان :