امریکی صدر اوباما مارٹن لوتھر کنگ ڈے پر کمیونٹی سروس اسکول پہنچ گئے

منگل 19 جنوری 2016 11:08

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) امریکی صدر باراک اوباما مارٹن لوتھر کنگ ڈے پر کمیونٹی سروس کے لیے سکول پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما مارٹن لوتھر کنگ ڈے پر کمیونٹی سروس کے لیے واشنگٹن ڈی سی کے اسکول پہنچے، جہاں انہوں نے قطارو ں میں کھڑے بچوں میں کتابیں تقسیم کیں۔صدر اوباما اور امریکی خاتون اول نے اپنے ہاتھوں کو مٹی میں خوب گندے کیے اور بچوں کے ساتھ مل کر سبزیاں بھی اگائیں۔امریکا میں ہر سال جنوری کے تیسرے پیر کوشہری حقوق کی جدوجہد کرنے والے سیاہ فام لیڈر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یاد میں منایا جاتا ہے،اور اس دن سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :