کراچی،چنیسر گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 3 ملزمان گرفتار

منگل 19 جنوری 2016 11:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) کراچی میں رینجرز نے چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران منشیات فروش گروہوں سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ رینجرز کی بھاری نفری نے چنیسر گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ رینجرز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق منشیات فروش گروہوں سے تھا۔

متعلقہ عنوان :