ملتان میں سلنڈر دھماکے میں چارسالہ بچہ جاں بحق، 8 افراد زخمی

منگل 19 جنوری 2016 11:06

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) ملتان کے علاقہ قیصر آباد کے گھر میں سلنڈر دھماکہ سے چار سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں رواں ماہ کے دوران تیسرا سلنڈر دھماکہ چوک کمھاراں والا کے قریب اس وقت پیش آیا جب محمد علی اور خضر عباس اپنی فیملی کے ساتھ گھرکے ایک کمرے میں سلنڈر پر چا ئے بنا رہے تھے کہ اچانک سے زوردار دھما کہ ہوا جسکے فوری بعد آگ کے شعلے اٹھے۔اہل علاقہ نے فوری ریسکیو ٹیموں کو بلا لیا جس نے تمام زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا لیکن چار سالہ بچہ محمد راستے میں جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :