پنجاب کے مختلف شہروں میں قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

منگل 19 جنوری 2016 11:04

لاہور/میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) اٹک، میانوالی اور جھنگ میں پھانسی کے تین مجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ تینوں مجرموں کو قتل کے مقدمات میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ میانوالی کی ڈسٹرکٹ جیل میں دہرے قتل کے مجرم غلام جیلانی کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

مجرم نے 2004 میں گھریلو تنازعے پر اپنے 2 بھتیجوں کو قتل کر دیا تھا۔ اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم محمد سلطان کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نے 2007 میں گھریلو تنازعے پر اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔ جھنگ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی قتل کے مجرم اللہ دتہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم اللہ دتہ نے 1999 میں معمولی جھگڑے پر دوست کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :