یو ٹیوب کا پاکستان ورژن متعارف ، قابل اعتراض مواد تاحال موجود

منگل 19 جنوری 2016 11:03

یو ٹیوب کا پاکستان ورژن متعارف ، قابل اعتراض مواد تاحال موجود

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) ملک بھر میں یو ٹیوب کا پاکستان ورژن تو کھول دیا گیا لیکن قابل اعتراض مواد ابھی تک ہٹایا نہ جا سکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں یو ٹیوب ساڑھے تین سال بعد بحال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستانیوں کے لئے ٹیوب کا انگریزی کے ساتھ اردو ورژن بھی متعارف کروایا گیا لیکن قابل اعتراض مواد ابھی تک ہٹایا نہیں جا سکا۔ واضح رہے پی ٹی اے نے یوٹیوب پر ستمبر 2012 سے عائد پابندی گستاخانہ مواد ہٹائے جانے اور یوٹیوب کا پاکستان کے لئے لوکل ورژن متعارف کرانے پر ختم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :