خیبر پختونخوا میں دو سینئر افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے ا حکامات

پیر 18 جنوری 2016 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء )حکومت خیبر پختونخوانے عوامی مفاد میں فوری طور پر دو سینئر افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے ا حکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حماد اویس آغا(پی اے ایس۔بی ایس۔21)کو تبدیل کرکے مزید تقرری کے لئے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ کھیل و سیاحت محمد اعظم خان(پی اے ایس۔بی ایس۔21)کاتبادلہ کر کے انہیں بحیثیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔